ماضی کا لٹل پیرس آج گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، اس میں بسنے والے مختلف بیماریوں کا شکار ہے ، ملک عبدالمجید کاکڑ

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹر کمیٹی کے رکن قبائلی و سماجی رہنما ملک عبدالمجید کاکڑنے کہا ہے کہ ماضی کا لٹل پیرس آج گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور اس میں بسنے والے مختلف بیماریوں کا شکار ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کرتا دھرتا صفائی کی صورتحال کو وفاقی درالخلافہ سے تشبیح دے رہے ہیں جبکہ آج بھی کوئٹہ کی معروف شاہراہیں گلیاں اور محلے گندگی سے بھرے پڑے ہیں کروڑوں روپے صٖفائی کے نام پر ضیائع کئے جارہے ہیں لیکن صفائی کی صورتحال جوں کی توں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین جو کہ پاکستان کے رقبے کے 43فیصد حصے پر محیط ہے اس سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے بیش بہا قدرتی وسائل معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے ان وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کی حالات زار کو بہتر بناکر انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے آج کوئٹہ شہر بھی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے شہر کی معروف سڑکیں گلیان ، محلے اور علاقے گندگی سے بھرے پڑے ہیں صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ماضی کا لٹل پیرس آج بھی گندگی کے ڈھیر کی شکل پیش کررہا ہے کیونکہ حکمرانوں اور متعلقہ حکام کی غیر سنجیدگی اور غیر توجہی کی وجہ سے یہ معاملات خراب ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سربراہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کے حوالے سے بہتر صورتحال کے بلند وبانگ دعوے کرتے ہوئے کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کو وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کی صفائی سے موازنا کرتے ہے ہماری ان سے یہی التجا ہے کہ وہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جا کر وہاں پر بسنے والوں کی مشکلات اور صفائی کی صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر پھر اسلام آباد کی صفائی سے کوئٹہ کی صفائی کا موازنہ کریں