وزیراعلیٰ سندھ کا درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، یہ لوگ ہمارے خون کے پیاسے ہیں، ہمیں ان کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سول ہسپتال کراچی میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔