شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے پری انٹری ٹیسٹ کیلئے نئے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور میں تعلیمی سال 2017کیلئے ایم ایس، ایم فل، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے پری انٹری ٹیسٹ کا نظر ِ ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہر ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے اعلامیہ کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق ایم، ایس، ایم فل، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ 17نومبر 2016کو متعلقہ تدریسی شعبہ جات میں صبح 10بجے لیا جائے گا۔