معصوم ذائرین کو نشانہ بنانا ظلم اوربزدلی ہے ،ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی شاہ نورانی درگاہ میں دھماکے کی شدیدمذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکلنے بلوچستان میں شاہ نورانی درگاہ میں دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے شاہ نورانی درگاہ پر ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت اور جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔کامران مائیکل نے کہاکہ معصوم ذائرین کو نشانہ بنانا ظلم اوربزدلی ہے ،ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :