درگاہ شاہ نورانی پر جانے والے کورنگی کے ایک ہی خاندان کے 42افراد لاپتہ ،گھر والے سخت پریشان

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی سے ایک ہی خاندان کے 42افراد شاہ نورانی کی درگاہ پر گئے مگر گھر والوں کا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق درگاہ شاہ نورانی پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 42افرادلاپتہ ہو گئے ، ان سے کوئی رابطہ نہ ہو پایا جس وجہ سے ان کے عزیز اور گھر والے سخت پریشان ہیں۔ ان 42افرادمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :