خرم منور منج کی کسی مقدمہ کے بغیر گرفتاری سیاسی انتقام ہے،چودھری پرویزالٰہی

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگی رہنما خرم منور منج کی بغیر کسی مقدمہ کے گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے ساتھیوں کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خرم منور منج کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ وہ کسی کیس میں مطلوب ہیں اس کے باوجود انہیں حراست میں لینا حبس بے جا میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں و کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس سے ان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔