سابق صدر آصف زرداری کی شاہ نورانی کے دربار میں دھماکے کی شدید مذمت

واقعہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے، وحشی درندوں نے معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کا قتل کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے، ایسے درندوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو نشانہ عبرت بنایا جائے،سابق صدر کا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے دربار میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ وحشی درندوں نے معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کا قتل کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

ایسے درندوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔ سابق صدر نے حکومت سندھ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سانحے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ انھوں نے ان دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آصف علی زرداری نے شہداء کے اعلیٰ درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔