جامعات میں طلبا علم حاصل کرنے آتے ہیں ‘یہ لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں ‘آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں ہوگی‘اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم و صحت کو توجہ میں رکھا گیا ہے

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی کی نجی یورنیورسٹی میں اسکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ جامعات کے اندر طلبا علم حاصل کرنے لئے آتے ہیں یہ لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم و صحت کو توجہ میں رکھا گیا۔

وہ دور چلا گیا جب لوگ اسلام آباد میں بیٹھ کر حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیا کرتے تھے۔۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں تبدیلی ضرورت بن چکی ہے۔ بہت سی قوتیں ایسی ہیں جو ابھی بھی چاہتی ہیں کہ نصاب میں تبدیلی نہ ہو۔ بنگلہ دیش کا قیام ایک تاریخی حقیقت ہے جسے نصاب کا حصہ ہونا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

۔ یہ کہاں کا اصول ہے کہ سب کا نصاب ایچ ای سی بنائے۔

ہر صوبہ اپنا نصاب بنالے گا تو قیامت نہیں آجائے گی۔۔ نجی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران 194طلباء میں اسکالر شپس بھی تقسیم کی گئیں ، چیئرمین سینیٹ میا ں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جیت سے خطے میں دورس نتائج مرتب ہوں گے،جس کے اثرات میں اور آپ محسوس کریں گے،،،،طالب علموں کو ایسا نصاب پڑھایا جارہا ہے جس سے جمہوریت کو نقصان اور ڈکٹیٹر شپ کو فائدہ ہو رہاہے۔

متعلقہ عنوان :