ایس پی ٹریفک ارم اعوان کاایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش پر چار روزکے پلان اعلان

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے موقع پر ایس پی ٹریفک ارم اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے 4 روز کا پلان جاری کیا ہے جس کی نگرانی ڈی آئی جی ٹریفک کریں گے،روٹ پلان کے مطابق ایئرپورٹ سے ایکسپو سینٹر تک ٹریفک کے 1450 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں اضافی نفری کے لیے بھی درخواست کردی گئی ہے، کچھ سڑکوں کی مرمت کے لیے نشاندہی کی جاچکی ہے، ،،ایکسپو سینٹر کے سامنے شاہراہ 4دن کے لیے بند رکھی جا ئے گی ،،جبکہ متبادل راستے کے لیے نیشنل اسٹیدیم کی عقبی شا ہراہ کو استعمال کیا جا ئے گا ،،اسی طرح یو نیورسٹی روڈ کو مخصوص اوقات میں بند رکھا جا ئے گا ،،شہریوں کومتبادل راستوں کی مکمل اآ گا ہی فرا ہم کی جا ئے گی ،،لیا قت اآباد سے آنیولا ٹریفک صہبا اختر روڈ کی جا نب ڈائورڈ ہو گا ،،اور نیپا سے آنیولا ٹریفک جعفری آپٹیک کی جانب جا ئے گا ،،جبکہ آغا خان سے آنیولا ٹریفک ڈالمیا کی جانب جا کے سبزی منڈی سے آنیولا ٹریفک غریب آبا د کی جانب جا ئے گا اوران راستوں پر ہیوی ٹریفک ممنو ع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :