پی پی اور پی ٹی آئی کی سیاست سندھ سے ختم ہو چکی ہے ‘آئندہ انتخابات میں جے یو آئی سندھ میں اپنے مخالفین کو بری طرح شکست دیگی سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ اٹھے ہیں

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ پی پی اور پی ٹی آئی کی سیاست سندھ سے ختم ہو چکی ہے آئندہ انتخابات میں جے یو آئی سندھ میں اپنے مخالفین کو بری طرح شکست دیگی سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ اٹھے ہیں انہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جامعہ عمر ؓبن خطاب پرانہ سکھر میں منعقد ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مولانا احمد شیعب خان ، مفتی قمر الدین ملانو ، مفتی اعظم مہر ، قاری محمد فاروق شیخ ، مولانا حافظ حسین احمد آزاد و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا مذکورہ رہنمائوں نے اپنے خطاباے میں مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں نے سندھ کو بیت المال سمجھ کر لوٹا ہے سندھ کا خزانہ خالی کر کے جلسے جلوس منعقد کر کے تبدیلی نہیں آئیگی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سندھ کی عوام کو فقیر بنا دیا گیا ہے عورتوں کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جے یو آئیصوبہ سندھ کے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومروکا کیا قصور تھا جنہیں قتل کیا گیا انہوں نے صرف سندھ کی غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی تھی اور اسلام دشمن کو للکارا تھا تین سال گذرنے کے باوجود شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے جب تک شہید کے قاتل گرفتار نہیں ہونگے جے یو آئی خاموش نہیں بیٹھے گی 28نومبر کو محمد بن قاسم پارک میں پیغام امن و استحکام کانفرنس بیاد شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اس میں ہزاروں افراد شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :