ماحولیات بارے مذاکرات کے حوالے سے ہماری پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ،چین

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

مراکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی تبدیلی سے ماحولیات کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ہماری پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

چینی قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن کے سینئر عہدیدار چین چی ہوا نے اقوام متحدہ کے فریم ورک برائے ماحولیاتی تبدیلی کے بائیسویں اجلاس کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے سے دستبردار ہوں یا نہ ہوں انہوں نے اپنی انتخابی میں اسے منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

وہ جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور یہی موقع ہے کہ اس حوالے سے ان کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے ۔ ہمیں فی الحال انتظار کرنا ہو گا ۔نئی امریکی حکومت میں کیا ہوتا ہے اس سے فرق نہیں پڑا۔ چین بامعنی طریقے سے بین الاقوامی ماحولیاتی تبدیلیوں کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کو ختم کرنے کے لئے عالمی کوششوں کو رکنا نہیں چاہیے ،اگر امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہو بھی جائے تو بھی چین اور امریکہ کے مابین تعاون جاری رہے گا ۔ اس معاملہ کی جانب ہمارا موقف یہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :