چین نے کائنات کے لائٹ ہاوسز پر تحقیق کا اعلان کر دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کائنات کے لائٹ ہاوس کہلوانے والے پلسر سٹارز چینی ماہرین فلکیات کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چین نے اس حوالے سے سیٹلائیٹ بھی لانچ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پلسرسٹارز ایسے ستارے ہیں جو برقی اور مقناطیسی لہریں خارج کرتے ہیں۔چینی سیٹلائٹ میں حساس سینسرز نصب ہیں جو پلسر سٹارز کی برقی لہروں کو پکڑ کر اس کے صحیح مقام کا تعین کرے گا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیٹلائٹ 220 کلوگرام وزنی ہے اور اسے چائنا ایروسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماہرین نے بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :