چین میں روبوٹ نے پارسل اور ڈلیوری کا انتظام بھی سنبھال لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چین میں روبوٹ چھاگئے جنہوں نے پارسل اور ڈلیوری کا انتظام بھی سنبھال لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق موجودہ دور ترقی کرنے کا ہے اور اس دور میں انسانوں کی جگہ مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے اور اب تو مارکیٹ میں انسان نما روبوٹ منظر عام پر آگئے ہیں جو انسانوں کی جگہ کام کررہے ہیں اور صفائی سے لے کار میشنوں کی بنائی تک روبوٹ ہی کارنامے سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں روبوٹ نے پارسل اور ڈلیوری کا انتظام بھی سنبھال لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹس نے اب تک بغیر ڈرائیور چلنے والی چھوٹی گاڑیوں اور ڈرونز کی مدد سے ایک ارب افراد کو اشیا بحفاظت پہنچائی ہیں ۔ اور اس تجربے کو مدنظر رکھتے ہیں روبوٹ کو مستقل طور پر اس کام کیلئے رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :