سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنیوالا بھارتی شہری ، واہگہ کے راستے پیدل ڈی پورٹ

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:01

سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنیوالا بھارتی شہری ، واہگہ کے راستے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو واہگہ کے راستے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورمیت سنگھ کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد تھی تاہم وہ سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر اسے واہگہ کے راستے پیدل بھارت بھیج دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورمیت سنگھ یاترا کا ویزا لیکر پاکستان داخل ہوا جسے واہگہ بارڈر پر پکڑ کر پیدل ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :