Live Updates

پی ٹی آئی 17 نومبر کو پہلی بار کسی سربراہ مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کرے گی

مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 17 نومبر کو پہلی بار کسی سربراہ مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کرے گی ‘ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہفتے کو بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی مختلف سیاسی ایشوز پر قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاسوں اور مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرتی آئی ہے تاہم جمعرات کو پہلی بار کسی غیر ملکی سربراہ مملکت ترک صدر طیب رجب اردگان کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر 2014 میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا جس کی وجہ سے ترک صدر کا دورہ ایک سال کیلئے ملتوی ہو گیا تھا تاہم پی ٹی آئی چین کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ضرور شریک ہوئی تھی۔ …(رانا+ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :