موٹر وے پولیس نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر پٹرولنگ اورنفری میںاضافہ کردیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:54

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سنٹرل زون نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پٹرولنگ اورنفری میںاضافہ کردیا ہے تاکہ قومی شاہرات پر ٹریفک کو ڈسپلن کیساتھ چلایا جا سکے،ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی سربراہی میں رائیونڈ اجتماع اور روڈ پر دیگر سفر کرنے والوں کے لیے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور روڈ یوزر کو کوئی مشکل پیش آنے کی صورت میں سپیشل انتظامات کیے ہیںجس کے لیے قبل ازیں ایک اعلی ٰ سطحی میٹنگ میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والی مشکلات کا جائزہ لے کر متبادل روٹ بنائے گئے ہیں،تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی کر یںگے جس میں قومی شاہراہ سے رائیونڈ کیلئے ٹریفک کوای ایم ای لنک روڈ ، موہلنوال روڈ ،سندر روڈ ،مانگا روڈ کے ذریعے چلایا گیا ہے ، اسی طرح اجتماع میں شرکت کے لیے موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کو ٹھوکر نیاز بیگ سے رائیونڈ روڈ کے ذریعے چلایا گیا ہے،ملتان روڈ پر رش والے مقاما ت پر اضافی پٹرولنگ گاڑیاں اور نفری تعینات کر دی گئی ہے علاوہ ازیں موٹر وے پولیس کی ایمبو لینسیں ‘ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کے ساتھ تعینات کر دی گئی ہیں جو خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں فوری موجود ہونگی اس کے علاوہ ناگہانی صورت سے سے نبٹنے کے لیے ایمر جنسی سروسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ،مو ٹر وے پولیس کی طرف سے روڈ یو زرز کو بھی ہدایات جاری کی گئیںہیںکہ وہ شدید رش سے بچنے کے لیے قوی شاہرات کو کم سے کم استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :