نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے عہدہ صدارت کی تنخواہ لینے سے انکار

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:13

لندن /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کی تنخواہ لینے سے انکار کردیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق نومنتخب صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ صدارت کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی تنخواہ چار لاکھ ڈالر سالانہ یعنی 33 ہزار تین سو ڈالر ماہانہ ہے، فوربز میگزین نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے کل اثاثوں کی مالیت تین ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر ہربرٹ ہوور اور جان ایف کینیڈی بھی تنخواہ وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :