ہماری حکومتیں شہری علاقوں کو پاکستان سمجھتی ہیں،ندیم افضل چن

دیہی علاقے پاکستان کا حصہ ہیں دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائے،پی پی پی رہنماء

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء ندیم افضل چن نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتیں شہری علاقوں کو پاکستان سمجھتی ہیں دیہی علاقے پاکستان کا حصہ ہیں دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں شاہ نورانی درگاہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور ہمارے حکمران شہروں کو مزید ترقی دے رہے ہیں ہم شہروں میں اورنج ٹرین اور میٹر و بنا رہے ہیں لیکن دیہی علاقوں کی طرف توجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

دور دراز علاقوں کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھا جائے یہاں ووٹ کم ہیں لیکن یہ علاے بھی پاکستان کا حصہ ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :