کوئٹہ،ایم پی اے میر اظہار حسین کھوسہ کا درگاہ شاہ نورانی میں دھماکہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکہ میں بڑی تعداد میں بے گناہ اور معصوم افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں جلد ازجلد گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جانا چاہئے انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہی