گیپگو نے عدالتوں سے حکم امتناہی کے باوجود ایک ارب77کروڑ روپے 1944کمرشل صارفین کے بلوں میں ڈال دئیے‘ ادائیگی نہ کرنے پر نومبر میں میٹر اتار کر بجلی منقطع کردی جائے گی

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) گیپگو نے عدالتوں سے حکم امتناہی کے باوجود ایک ارب77کروڑ روپے 1944کمرشل صارفین کے بلوں میں ڈال دئیے۔ ادائیگی نہ کرنے پر نومبر میں میٹر اتار کر بجلی منقطع کردی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 2016ء میں گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گوجرانوالہ، گجرات ،سیالکوٹ ،حافظ آباد، نارووال کے کمرشل صارفین جن میں سٹیل ملز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، رائس ملز، ڈیری فارم، شاپنگ سینٹر ،آئل ملز، سی این جی اسٹیشن ،برف خانے انجینئرنگ اینڈ انڈسٹری ،ٹائونز ،ہوٹلز ،لیدر انڈسٹری اور پٹرول پمپ شامل ہیں کو لائن لاسز کور کرنے کیلئے ان کے بلوں میں لاکھوں یونٹ اضافی شامل کردئیے تھے۔

اور ایک ارب 77کروڑ 50لاکھ 22ہزار 360روپے اور 16پیسے کے اضافی بل بھجوادئیے۔

(جاری ہے)

مذکورہ صارفین کے عدالتوں سے حکم امتناہی کے بعد گیپگو دفاتر میں رابطہ پر مذکورہ رقم صارفین کے بلوں سے نکال دی گئی۔ جہاں پر گیپگو حکام نے اپنے حق میں فیصلہ نہ ہونے کے باوجود مذکورہ 1944کمرشل صارفین کے بلوں میں بقایاجات کی صورت میں شامل کی جانے والی رقوم کو ادائیگی کے خانہ میں شامل کرکے ریکوری کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ اور ماہ نومبرمیں مذکورہ صارفین اگر ایک ارب 77کروڑ 50لاکھ 22ہزار 360روپے اور 16پیسے کی رقوم ایک مرتبہ پھر صارفین کے بلوں میں ڈال دی ہے اور ادائیگی نہ کرنے پر مذکورہ کمرشل صارفین کے کنکشن ماہ نومبر میں منقطع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :