سیالکوٹ‘ برطانیہ سے آئے ہوئے 37سکھ مرد وخواتین کی بابا بیری یاترا

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) برطانیہ سے آئے ہوئے 37سکھ مرد وخواتین کی بابا بیری یاترا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز برطانوی شہری ملکیت سنگھ کی قیادت میں 15مرد اور 22خواتین سکھوںنے بابا بیری سیالکوٹ میں مذہبی رسومات ادا کی اور واپس لاہور روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سکھ یاتری کو پولیس کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ یاد رہے کہ ماہ نومبر میں 1500سے زائد امریکہ ،آسٹریلیا ،کینیڈا ،ہندوستان اور انگلینڈ سے سکھوں نے سیالکوٹ میں اپنی مذہبی عبادت گاہ کی یاترا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :