سیالکوٹ ‘ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں2نوجوان جاں بحق‘ایک شدید زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں2نوجوان جاں بحق،ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ بن چپراڑ پر صالح پور کے رہائشی 18سالہ سبحان اور 19سالہ زاہد اپنی اپنی موٹر سائیکلوں پر مخالف سمت سے آرہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک نوجوان عبدالرحمن کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جسے علامہ اقبال میمیوریل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹلی سید امیر نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :