وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاسینیٹ پیٹرک سکول کے کھیلوں کے دن کے موقع پر سکول کا دورہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کوسینیٹ پیٹرک اسکول کے کھیلوں کے دن کے موقعہ پر اسکول کا دورہ کیا، دورے کے دوران انکے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر بھی ساتھ تھے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسکول میں ہونے والی اسپورٹس ایکٹیوٹی کو اہم قرار دیا اور کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبائ اور والدین کامیابی کے مستحق ہیںبعد میں وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور کہا کہ ا سکول سے پچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے اس لئے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرچکا ہوں،بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودھری نثار بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی بجائے اپنا کا م کریں تو بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو امریکہ کہ انتخابات دیکھ رہا تھا کہ گورنر سندھ کی خبر ملی گورنر کی تبدیلی کے بارے میں وفاقی حکومت بتا دیتی تو بہتر ہوتا انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کافی تجربہ کار آدمی ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی صورتحال تشویشناک ہے اور ہم کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لئے مزید ا قدامات کر رہے ہیں اوراب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں مگر اس میں مزید بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :