حکومت ایل پی جی کی فلنگ اور ان کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لئے توجہ دیں

تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمانکی بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہر میں سلنڈر دھماکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات آئے روز روہنما ہورہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ایل پی جی کی فلنگ اور ان کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لئے توجہ دیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں زیراستعمال ایل پی جی سلنڈر کے معیار پر توجہ نہیں دی جارہی دوسری جانب غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی فلنگ سینٹرز کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھاکہ عوام کی جان و مال کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ایسے واقعات پر حکومت کی چشم پوشی باعث تشویش ہے۔