جماعت اسلامی یوتھ کے تحت یوم اقبال کے حوالے سے پروگرام 15نومبرکوہوگا

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ترجمان جماعت اسلامی یوتھ کراچی سلمان خان نے کہا ہے کہ یوم اقبال کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کے تحت 15نومبرکو یوتھ سینٹرنزدادارہ نورحق میں ایک پروگرام بعنوان -"جب ہمارا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا۔جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا" کا انعقادکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان ہوں گے۔

کراچی بھر سے نوجوان شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں میں فکر اقبال کو مہمیزدینے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس وقت اقبال کی خودی کے فلسفے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔علامہ اقبال صحیح معنوں میں عالم اسلام کے ترجمان تھے اور اپنی شاعری میں انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کی عظمت زندہ جاوید ہے اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :