خیبرپختونخواکے سینئروزیرعنایت اللہ کی درگاہ شاہ نورانی مزار بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے درگاہ شاہ نورانی مزار بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بزدل اور انسانیت کے دشمنوں نے بے گناہ اور معصوم لوگوں کا ناحق خون بہایا جسکے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانوں جانوں کی ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندہ گان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے بردادشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔