شکارپور، پولیس مقابلے میں سر پر انعام یافتہ ڈاکو گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:52

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو گرفتار ، زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے 5 لاکھ روپیہ انعام مقرر تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سلطان کوٹ ایس ایچ او نے جاگن لنک روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو حاکم ولد خدا بخش لنڈ کو گرفتار کرکے ایک کلاشن کوف اور رائونڈ برآمد کرلیے جبکہ گرفتار ڈآکو کے تین ساتھی فرار ہوگئے انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکو روڈ ڈکتی ، اغوا برائے تاوان ، قتل ودیگر 25 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلو ب تھا جو کہ 8 سال اشتہاری رہنے کے بعد آج گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگیٹٹو آپریشن جاری ہے امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ضلع میں مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے ۔

متعلقہ عنوان :