پولیو کے خاتمے تک سخت محنت کرنے پڑیگی اور ضلع کے پسماندہ علاقوں تک ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، ضلع انتظامیہ سانگھڑ

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:15

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ضلع انتظامیہ سانگھڑ نے پولیو کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لانے کے عزم کو دہراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیو کے خاتمے تک سخت محنت کرنے پڑیگی اور ضلع کے پسماندہ علاقوں تک ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

یہ فیصلہ آج دربار ہال میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو کی صدارت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں روینیو، صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے حکام سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمر فارووق بلو نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہی کارکردگی برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑیگی جبکہ انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے صحت حکام کو متعلقہ محکموں کے مشترکہ تعاوں سے کام کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سے پولیو کا خاتمہ لانا ہم سب کا اولین فرض ہے جس کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے ۔اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں ۔ جبکہ ضلع میں مزید ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی جائینگی اس کے ساتھ ساتھ مزید عملہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اضافی وسائل بروے کار لائے جائینگے اور اس حوالے سے حکام کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑیگاجبکہ تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے پولیو مہم کو کامیاب بنانا پڑیگا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کے اغوا کے متعلق افواہوں کے بعد پولیو ٹیموں کیلئے جنم لینے والی غلط فہمی دور کرنے کے لئے ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔اور متعلقہ حلقوں کے روینیو حکام اور پولیس اہلکار ٹیموں کے ساتھ موجود رہیں۔ جبکہ عوام کو اپیل کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ٹیموں کی پہچان عملے کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا دبا، ٹوپی اوراسٹیکر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :