شکارپور میں جیکب آبادکے گڑہی خیروکے گائو ں محمدصلاح بروہی میںاسکول کی بلڈنگ نہ ہونے کے خلاف احتجاج

گائوں میں 70 گھرہیں 100سے زیادہ بچے دربدرہوکرتعلیم کی حصول میں مشکلات سامناکررہے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں ،متاثرین

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:15

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) شکارپورمیں جیکب آبادکے گڑہی خیروکے گائو ں محمدصلاح بروہی میں 36سالوںسے اسکول کی بلڈنگ نہ کے خلاف احتجاج،گائوں میں 70 گھرہیں 100سے زیادہ بچے دربدرہوکرتعلیم کی حصول میں مشکلات سامناکررہے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں ،متاثرین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپورمیں جیکب آبادضلع کے تحصیل گڑہی خیرومیں فیض آبادعلاقے کے گائوں محمدصلاح بروہی کے رہائشی احمددین بروہی،محمدامیربروہی،نذیراھمدبروہی،محمدصلاح بروہی اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ جیکب آبادضلع کے تحصیل گڑہی خیروکے فیض آبادعلاقے میں ہماراقدیمی گائوں محمدصلاح بروہی قائم ہے ،جس میں 1981سے اسکول کی بلڈنگ نہیں ہے گائوں میں 70گھرہیں جس میں ایک سوسے زیادہ معصوم بچے تعلیم کی حصول میں شدیدمشکلات سے دوچارہیں انہوں نے بتایاکہ گائوں میں اسکول کی بلڈنگ نی ہونے سے ہم دیہاتی لوگ اپنی مددآپکے تحت ایک جھگی قائم کرکے اپنے بچوں کی مستقبل تباہ ہونے سے بچارہے ہیں شدیدآفات،سیلاب،طوفان،بارشوں کے دوراں مستقبل کے معماراس جھگی میں اپنی جان کوخطرہ محسوس کرکے تعلیم سے محروم رہتے اس ترقی یافتہ دورمیں ہمارے گائوں کوسہولیات میسرنہیں جس سے ہم سخت پریشان ہیں انہوں نے وزیراعلی ٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ گائوں محمدصلاح بروہی کے معصوم بچوں کامستقبل بچانے کے لیے اسکول کی بلڈنگ اوردیگرسہولیات فراہم کرکے پریشانی کاخاتمہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :