چین اورپاکستان کے عوام اورحکومتیں ایک دوسرے کے لئے ایک جان ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سی پیک کاقافلہ گوادرپہنچ چکاہے،13نومبرکووزیراعظم میاں محمدنوازشریف اس کاافتتاح کرینگے،مولانا عبدالغفور حیدری پاکستان اورچین کاباہمی 70سالہ تاریخی دوستی ہے چین کے ساتھ دوستی سے ہمیں خطے میں معاشی استحکام ملاہے

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:15

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرحضرت مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ ہمارے چین کے دورے کے دوران سی پیک منصوبے کاپہلاقافلہ گوادربھیجنے کافیصلہ ہوا،سی پیک کاقافلہ گوادرپہنچ چکاہے،13نومبرکووزیراعظم میاں محمدنوازشریف اس کاافتتاح کرینگے،چین اورپاکستان کاعوام اورحکومتیں ایک دوسرے کیلیے ایک جان ہیں ،چین کی لازوال دوستی سے سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیامیں سب سے بڑا طاقتورمعاشی ملک متعارف ہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے چین کی حکمران پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی خصوصی دعوت پرپاکستان کی وفدمیں شامل پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،اے این پی،پختونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی ،ق لیگ ،جمعیت علماء اسلام سمیت 8جماعتی وفدکی اپنی قیادت میں چین کے کامیاب دورے کے بعدسندھ صحافی سنگت شکارپورکے صدرعبدالمنان حنفی کی قیادت میں صحافیوں کرتے ہوئے کہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ پاکستان اورچین کاباہمی 70سالہ تاریخی دوستی ہے چین کے ساتھ دوستی سے ہمیں خطے میں معاشی استحکام ملاہے چائنااورپاکستان کااقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان بالخصوص گوادرایک میگاسٹی بنے گاگوادرمیں دیگرترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہیں جبکہ صنعتی زون سے پوراعلاقہ پسماندگی سے نجات حاصل کرکے ترقی کے منازل طے کریگی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روزگارکے مواقع بڑھنے سے احساس محرومیوں کابھی خاتمہ ہوجائے گا،ہمارے دورے کے بعدچین کاسی پیک کاپہلاقافلاروانہ کرناکامیاب دورے اوراعتمادکامظہرہے اس سے دونوں ممالک کے مابین مزیدتعلقات مستحکم ہونگے ،وزیراعظم کاگوادرمیں پہلے قافلے کی افتتاح کے بعدسی پیک معاہدہ پرعمل باقاعدہ شروع ہونے سے وطن عزیزمعاشی طورپراپنے پائوں پرکھڑاہوجائے گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے چین کے دورے کے حوالے سے بتایاکہ چین کی حکمران پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنانے میری قیادت میں وفدکاجگہ جگہ شانداراورپرجوش استقبال کیااورنہ صرف پاکستان دوستی بلکہ چین اورپاکستان ایک دوسرے کے بھائی ہونے کاثبوت دیاجسے کبھی نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ عنوان :