رائے ونڈعالمی تبلیغی اجتماع سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:08

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) رائے ونڈعالمی تبلیغی اجتماع سے تین مشکوک افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ جاری عالی تبلیغی اجتماع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے چیک پوسٹیں بناکر بھاری نفری تعینات کی ہوئی ہے کوئی شخص چیکنگ کے بغیر پنڈال کی طرف نہی جا سکتا گزشتہ روز پاجیاں چیک پوسٹ پرعبدالرحمن ، سیف الرحمن ،احسان اللہ کو چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ جعلی ہونے کی صورت میں ان کو فوری طور پر حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تینوں افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور انکے جعلی شناختی کارڈ ہیں تفتیش کے بعد عبدالرحمن اور احسان اللہ کے خلاف 14فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 1520/16اور 1521/16درج کرکے حولات میں بند کردیا جبکہ سیف الرحمن کی تفتیش جاری ہے ۔