درگاہ شاہ نورانی پر ھماکے کی اطلاع گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائرلیس کے ذریعے ریسکیو اداروں کو دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:08

درگاہ شاہ نورانی پر ھماکے کی اطلاع گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائرلیس ..

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) لسبیلہ شاہ نورانی درگاہ پر ھماکے کی اطلاع گدی نشین غلام رسول نے وائرلیس کے ذریعے رابطہ کر کے ریسکیو اداروں کو مطلع کیا ایدھی سینٹر لسبیلہ کے انچارج حکیم لاسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ڈاکٹروں کی ٹیم کو لے کر درگاہ جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی کے گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائر لیس رابطے کے دوران بتایا کہ مغرب کے وقت سے قبل مزار پر دھمال کے دوران دھماکہ ہواہے جس کے باعث 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وائر لیس کے ذریعے اطلاع کی گئی جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں

متعلقہ عنوان :