شمن مایوسی کا شکار ہیں خواتین اور بچوں پر حملے کررہے ہیں ،ْ انوار الحق کاکڑ

درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکہ بلوچستان اور اقتصادی راہداری پر حملہ ہے ،ْانٹرویو

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ دشمن مایوسی کا شکار ہیں خواتین اور بچوں پر حملے کررہے ہیں ،ْ درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکہ بلوچستان اور اقتصادی راہداری پر حملہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ حالت جنگ میں ایسے نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ دہشت گردی پر بہت جلد قابو پالیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر موجود نہیں ہے۔بعد ازاں ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دشمن مایوسی کا شکار ہیں اور خواتین اور بچوں پر حملے کررہے ہیں۔انھوں نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کو بلوچستان اور اقتصادی راہداری پر حملہ قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم دھماکے کی پٴْرزور مذمت کرتے ہیں۔