معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،ْعمران خان

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:04

معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،ْعمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر عبرت ناک سزا کے حقدار ہیں ،ْظالم لوگ معصوم شہریوں کا خون بہا رہے ہیں،یہ سب انسانیت کے دشمن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جانی چاہیے۔