پورے صوبے کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا تھا ،ْغفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،ْ سرفراز بگٹی

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پورے صوبے کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا تھا ،ْغفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پورے صوبے کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا تھا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر کو نہیں بھیجا جاسکتا۔