جماعت اسلامی بلوچستان کی درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں دھماکے کی مذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی،الخدمت فائونڈیشن کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے حب میں درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں دھماکے میں تیس افراد سے زائدکی ہلاکت وسوکے قریب افراد کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا انہوں نے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی او رزخمیوں کی صحت یابی کی دعابھی کی انہوں نے کہا کہ حکومتی ،نام نہاد سیکورٹی، غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان میں سول ہسپتال،پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد اب شاہ نورانی میں دھماکہ ہوا ہے حکو مت عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہ رہے واضح رہے کہ دھماکے کے فوراًبعدکراچی سے الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم ،ایمبولینس ورضاکارد شاہ نورانی کی طرف روانہ ہوگئی جو زخمیوں کو قریبی وکراچی ہسپتالز منتقل ولاشوں کو منتقلی میں مصروف عمل ہوگئی