ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا ،جماعت اسلامی بلوچستان

بھا رت کی طر ف امریکی جھکا ئو سے جنو بی ایشیاء میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا ، صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا بھا رت کی طر ف امریکی جھکا ئو سے جنو بی ایشیاء میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا نئے امریکی صدر کو عا لمی امن کے لیے ما ضی سے سبق سیکھنا ہوگامسلمانوں کے خلاف بیانات یاتعصب امریکہ کو لے ڈوبے گی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگاافغانستان سے امریکیوں کو فوری انخلاء کرکے وہاں افغان عوام کی مرضی سے اسلامی حکومت قائم کرکے ہی امن وترقی کی راہ ہموارہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلما نوں اور عا لم اسلا م کے خلا ف بیا نات سے مسلم دنیا میں تشو یش پا ئی جا تی ہے اگر نئی امر یکی انتظا میہ نے جنو بی ایشیاء اور مشرق وسطی میں مدا خلت کا سلسلہ نہ روکا تو یہ امریکہ کے لیے انتہا ئی تبا ہ کن ثا بت ہو سکتا ہے امر یکی عو ام نے اس لیے ڈیمو کر یٹک امید وار ہیلر ی کلنٹن کو مسترد کیا ہے کیو نکہ وہ صدر اوبا ما نے امریکیوں سے کئے گئے اپنے وعدے نہیں پورے کئے افغا نستان اور عرا ق کی جنگیں امریکہ کو بہت مہنگی پڑی ہیںامر یکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے انہوں نے کہا کہ جنو بی ایشیاء کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق فوری حل کیا جا ئے افغانستان سے امریکی فوری نکل جائیں بھارتی مظالم ودراندازی ‘افغانستان وپاکستان میں بھارتی سازشیں ومداخلت ختم کی جائیں انہو ں نے کہا کہ افغانستان ،شام ،فلسطین ،کشمیر اوردیگر جنگ زدہ وامریکی مداخلت والے مسلم ممالک کے دیر ینہ مسا ئل حل کر وانے کے لیے اسلا می ممالک کو مشتر کہ لا ئحہ عمل اختیا ر کر نا ہو گا