گایکوچ ‘ لاری اڈے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)گایکوچ کے مین لاری اڈے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے سائد پر کھڑے نوجوان کو ٹکر مار کر رفو چکر ہوئے چار روز گزرنے کے باجودبھی اس شخص کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والا نوجوان سلطان خان گاہکوچ میں اپنی دکان بند کرکے گھر کی طرف جارہا تھا اور لاری اڈے کے قریب کھڑا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے ان کو ٹکر مار دی جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہاں موجود لوگوں نے انھیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد ان کو گلگت ریفر کر دیا گیا اور اس نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور آج کل آغاخان ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہیں ادھر نوجوان کو زخمی کرکے موٹر سائیکل سمیت غائب ہونے والے ملزم کا چار روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی پتہ نہ چل سکاعوامی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔