امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس

محسن ملت شیخ محسن نجفی کو فورتھ شیڈول میں شامل کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محسن ملت شیخ محسن نجفی کو فورتھ شیڈول میں شامل کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملک بھر سے تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رہینگی۔ اجلاس نے حکومت متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت کی بے حسی اسی طرح جاری رہی تو حالات کی پوری ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :