قسمت ہو تو ایسی ہو‘40روپے کے دودھ کے ڈبے نے ایک لاکھ کا مالک بنا دیا

ترنگ دودھ کا 40روپے کا ڈبہ خریدنے والے محکمہ برقیات کے اہلکار سید محسن شاہ کا ایک لاکھ روپے کا انعام نکل آیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)قسمت ہو تو ایسی ہو،40روپے کے دودھ کے ڈبے نے ایک لاکھ کا مالک بنا دیا۔ ترنگ دودھ کا 40روپے کا ڈبہ خریدنے والے محکمہ برقیات کے اہلکار سید محسن شاہ کو ایک لاکھ روپے کا انعام نکل آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کے اہلکار سید محسن شاہ نے ٹی وی چینلز پر مشتہر ہونے والے ترنگ دودھ کے اشتہار سے متاثر ہو کر 40روپے مالیت کا دودھ کا ڈبہ خریدا اور ڈبے پر موجود کوڈ نمبر کو کمپنی کے متعلقہ ایڈریس پر بھیج دیا جہاں سے تقریباً ایک ہفتے کے دوران ہی انہیں انعام نکلنے کی نوید سنائی گئی تا ہم انہوں نے یقین نہیں کیا تا ہم ایک ہفتے گزرتے ہی انہیں کوریئر سروس سے اطلاع ملی کہ ان کے نام کا کوئی چیک آیا ہے جس پر لفافہ کھول کر چیک کیا تو ایک لاکھ روپے کا چیک تھا تاہم 20ہزار روپے ٹیکس کے بعد 80ہزار روپے کیش مل گئی ہے۔