صوبائی وزارت اطلاعات کا انوکھا اقدام‘سرکاری ٹورز پر اندورن ملک سفر کرنے والے صحافیوں کیلئے پی آئی اے کے ٹکٹوں پر 50فیصد رعایت ‘عامل صحافی نظر انداز کر دئیے گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) صوبائی وزارت اطلاعات کا انوکھا اقدام،سرکاری ٹورز پر اندورن ملک سفر کرنے والے صحافیوں کیلئے پی آئی اے کے ٹکٹوں پر پچاس فیصد رعایت ،عامل صحافی نظر انداز کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمہوریت اور صحافت کو لازم و ملزوم قرار دینے والی جمہوری اور مقامی حکومتوں نے عام صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تقریباً ساڑھے چھ سال گزرنے کے باوجود کوئی عملی اقدام اٹھانے سے گریز کیا جبکہ مثبت معیاری اور غیر جانبداری رپورٹنگ کیلئے ہمیشہ زور دیا جبکہ دونوں ادوار حکومتوں میں موجود زعماء نے فیلڈ میں رپورٹنگ کرنے والے عامل صحافیوں کے حقوق کیلئے پالیسی مرتب کرنے کی بجائے تنقید ی رپورٹنگ سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جبکہ دونوں ادوار میں بعض ایسے خوس قسمت رہے جو ہر حکومت کی آنکھ کا تارا بنے رہے اور آج صوبائی وزارت اطلاعات نے اپنی کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں کیلئے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کر کے صوبے کے عامل صحافیوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :