غذر ‘سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہنزم سوختنی کا کاروبار عروج پر

لکڑی فروشوں کی لوٹ مار ‘ من مانے ریٹ وصول کرنے لگے ‘ گیس کے ریٹ بھی بڑھ گئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:47

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) غذر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہنزم سوختنی کا کاروبار کرنے والے افراد نے لوٹ مار سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں سرکاری طور پر ہنزم سوختنی کے ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ہر کاروباری اپنی مرضی کا مالک بن گیا ہے اور لکڑی کے کسی بھی کارخانے میں جلانے کی لکڑی کی ایک قیمت مقرر نہیں سب اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیںجبکہ غذر کی بالائی تحصیل گوپس اور یاسین میں بھی ہنزم سوختنی اور گیس کا کاروبار کرنے والے افراد کی لوٹ مار جاری ہے اور فی من لکڑی ایک ہزار سے بارہ سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ گیس کاکاروبار کرنے والے افراد نے بھی اپنی مرضی کے ریٹ لگا بیٹھے ہیں عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے لوٹ مار کرنے والے ان افراد کیخلاف کارروائی کرنے اور ہنزم سوختنی کا سرکاری ریٹ مقرر کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :