گاہکوچ ‘ٹریفک کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی سخت کارروائی ‘درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیا ں تھانے میں بند

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:47

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی سخت کارروائی درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیا ں تھانے میں بند کر دی گئی ہلمٹ کے استعمال نہ کرنے بغیر نمبر پلٹ کے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی سوموار سے بغیر ہلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں پر دفعہ144کے تحت کارروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ غذر نوید احمد کی میڈیا سے گفتگو ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی زیر نگرانی مین شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا اس موقع پر ٹریفک پولیس اور بلدیہ فورس کے اہلکاروں نے ایسے درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنے قبضے میں لے لئے جن کے نمبر پلٹ اور کاغذات نہیں تھے اس موقع پر درجنوں موٹر سائیکل سوار جو ہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلا رہے تھے سے بھاری جرمانے میں وصول کئے گئے اور بغیر کاغذات اور نمبر پلٹ کی موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے کہا کہ گاہکوچ میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ٹریفک کے نظام میں بہتری ائی ہے اور مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ سوموارتک اگر موٹر سائیکل سوار نے ہلمٹ کے استعمال کو یقینی نہ بنایا تو ان کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔