کوہاٹ کے رہائشی کا انصاف کے حصول کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

عمران خان اور اعلیٰ حکام سے انصاف دلانے کی اپیل

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)ضلع کوہاٹ کے رہائشی الف خان کا انصاف کے حصول کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ عمران خان اور اعلیٰ حکام سے انصاف دلانے کی اپیل۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الف خان نے کہاکہ میرے بھانجے سجاد گل کو کچھ لوگوں کی طرف سے ظالمانہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،جس کی ایف آئی آر تھانہ جرما ضلع کوہاٹ میں چار دن بعد کاٹی گئی،مگر ایف آئی آر کٹ جانے کے بعد انصاف دینے کی بجائے تھانے والوں نے خود انصاف کی دھجیاں اڑا دیں۔

تھانہ جرماوالی پولیس نے انصاف دینے کی بجائے ملزموں سے مل کر پراسیکوشن برانچ سے مل کر کیس کو معمولی نوعیت کا بنا دیا ہے،ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پی کے میں تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہیں مگر ہمیں ابھی تک انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر ہماری مدد کریں۔(خ م+ع ا)