ایف سی احساس ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ اور منظم آپریشن

ایک ماہ قبل پنجگور سے اغواء ہونے والا ایکسئین کیسکو مکران نصیب اللہ بلوچ با حفاظت بازیاب کرالیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) کمانڈنٹ ایف سی پنجگور کرنل نعمان صدیق نے کہا کہ ایف سی احساس ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ اور منظم آپریشن سے ایک ماہ قبل پنجگور سے اغواء ہونے والا ایکسئین کیسکو مکران نصیب اللہ بلوچ با حفاظت بازیاب اور آپریشن کے نتیجے میں اغواء برائے تاوان کے وارداتوں میں ملوث سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک اور ایک ذخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اپریشن میں ایک ایف سی جوان بھی ذخمی ہوا ہے پنجگور میں سماج دشمن اور ملک دشمن سرگرمیوں کی کسی کو اجازت نہیں دے گے ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ایف سی پنجگور کرنل نعمان صدیقی نے مغوی ایکسیئن نصیب اللہ بلوچ ڈی پی او پنجگور ایاز بلوچ کے ہمراہ ایف سی ہیڈ کورٹر پنجگور میں گزشتہ روز پنجگور میں آپریشن اور نصیب اللہ بلوچ کی بازیابی کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اغواء برائے تاوان اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا خاتمہ ایف سی احساس ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے فورسز کی بہت بڑی کامیابی ہے جس سے پنجگور کے پائیدار امن کو تقویت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے ایکسئین کیسکو گرڈ مکران جو پنجگور کے رہائشی تھے اپنے رشتہ داروں کو ملنے پنجگور آیاتھا کہ اغواء کاروں نے انھیں اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جس پر ایف سی احساس اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکر انٹیلی جنس معلومات کے تحت گزشہ روز پنجگور کے علاقے تسپ اور پنچی کے قریب کامیا ب آپریش کے زریعے مقابلے کے بعد اغواء برائے تاوان کے وارداتوں میں ملوث سرغنہ ساتھی سمیت کو ہلاک اور ایک کو ذخمی حالت میں گرفتار کرلیا مقابلے کے دوران اغواء کاروں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار میں معمولی ذخمی ہوگیا ہے ذخمی گرفتار اغواء کاروں کی کارندے کی نشاندہی پر ایف سی اور احساس ادارے سمیت دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاروائی میں گزشتہ شپ دس بجے کے قریب مغوی نصیب اللہ بلوچ ایکسئین کیسکو گرڈ مکران کو پنجگور کے علاقے سے باحفاظت بازیاب کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں احساس ادارے نے جو لیڈ کی ہے وہ قابل فخر ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کی ایک ذخمی کارندے کی گرفتاری سے تفتیش کو اگے بڑنے میں مذید کامیابی حاصل ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کو سماج اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرکے پنجگور کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ شہر بنانے میں ہر ممکن کوشش کرے گے۔

متعلقہ عنوان :