دہشت گرد اور انکے سرپرست قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، مشیر اطلاعات سندھ

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ پر مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے اظہار افسوس کیا ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مقدس جگہوں کی عظمت ہر گز پامال کرنے نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔دہشت گرد اور انکے سرپرست قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ حکومت سندھ زخمیوں کی علاج معالجہ میں کوئی کثر نہیں چھوڑ ے گی۔

متعلقہ عنوان :