دہشتگرد اسکولوں سے لے کر مساجد اور درگاہوں پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں قتل کر رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری قوم کو دہشتگردی کے کینسر کے خلاف متحد ہوکر لڑنا پڑے گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حب میں درگاہ شاہ نورانی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح شکاری پرندوں کا شکار کرتے ہیں۔ اس طرح دہشتگرد اسکولوں سے لے کر مساجد اور درگاہوں پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں قتل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری قوم کو دہشتگردی کے کینسر کے خلاف متحد ہوکر لڑنا پڑے گا۔ اس وقت ہماری تمام توانائیاں قومی ایکشن پلان پر مکمل قوت کے ساتھ عملدرآمد کی طرف ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جانب سے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔

متعلقہ عنوان :