چوروں سے جنگ چوروں کے سنگ نہیں چل سکتا ‘عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیںاور ان کی نظریں اب سپریم کورٹ پر ہے میڈیا اورمقدمات گواہ ہیں کہ کرپشن کیخلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے تحریک چلائی ‘اب دیگر پارٹیوں نے یہ نعرہ اپناکر سیاست کر رہے ہیں

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:43

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ چوروں سے جنگ چوروں کے سنگ نہیں چل سکتا عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیںاور ان کی نظریں اب سپریم کورٹ پر ہے میڈیا اورمقدمات گواہ ہیں کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے تحریک چلائی اب دیگر پارٹیوں نے یہ نعرہ اپناکر سیاست کر رہے ہیں سی پیک منصوبے کو ناکامی سے بچانے کے لئے جس طرح پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملادئے اسی طرح ال پارٹی کانفرنس بلا کر صوبوں اور سیاسی پارٹیوں میں ہم اہنگی پیدا کرے 2018صرف انتخاب کا نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کا سال ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رحمانیہ درگئی میں ضلعی امیر مولانا جمال الدین سے حلف لینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ضلعی امیر مولانا جمال الدین سابق ایم این اے سید بختیار معانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پراپرٹی نہیں بلکہ حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے جبکہ دیگر پارٹیوںپر مخصوص مافیا کا قبضہ ہے جو ہر حکومت میں کسی نہ کسی شکل میں بلیک منی کی لانڈرنگ کے لئے شامل ہوتے ہیںجن کی وجہ سے پاکستان کے سبز پاسپورٹ اور لباس کا کوئی عزت نہیں رہا انہوں نے کہاکہ پاک فوج میزائل ٹیکنالوجی اور نیو کلئیر سسٹم کے ہوتے ہوئے پاکستان کو باہر سے نہیں بلکہ انہی کرپٹ مافیا سے خطرہ ہے جنہوں نے پاکستان کے ائیر پورٹ اور موٹر وے کو پہلے ہی گروی کر رکھا ہے اور پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی تیاریاں شروع ہیں انہوں نے کہا پانامہ لیکس میں جن جن کے نام ہیں ان میں تیرے چوراور میرے چو رکا نہیں سب کا احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ دوسروں کو انتہا پسند کہنے والا امریکہ نے انتہا پسند ڈونلڈ ٹرمپ منتخب کیا جنہوں علی الاعلان مسلمانوں پر پابندی نسل پرستی اور میکسیکو دیوار کھڑا کرنے کی تقاریر کیا اور ارادہ ظاہر کیا اسی دوہرے معیار والے امریکہ کی وجہ سے ساری دنیا ایک کرب میں مبتلا ہے 1920میں عورت کو ووٹ دینے کا حق دینے والوں نے خاتون کو ووٹ نہیں دیا انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کا دھرنا کامیاب نہ ہوسکا حقیقی دھرنا مرحوم قاضی حسین احمد نے دیا جس میں کارکنوں کی پرواہ کئے بغیر ظالم حکمران کا مقابلہ کیا اور پی ٹی ائی کے ٹائیگر ایک انسو گیس سے بلی بن گئے۔