کوہاٹ ‘پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ 2 سمگلروں کو لاکھوں مالیت کی چرس سمیت گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:43

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو سمگلروں کو لاکھوں مالیت کی چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر عبدالستار خان پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ کے قریب معمول کی ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس اثنائ میں کوہاٹ سے بنوں جانے والی ایک مسافر فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار منشیات کے دوبین الاضلاعی سمگلروں حج اکبر ولد مین اکبر علی اور اصغر ولد نور اصغرساکنان اوکزئی ایجنسی کے قبضے سے مجموعی طور پر چھ کلو گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔بھاری مقدار میں چرس سمیت پکڑے گئے دونوں ملزمان کو فوری طور پر تھانہ جرما منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور بعد ازاں دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے اور زیر حراست ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :