کوہاٹ ‘کاغزئی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کوہاٹ کے علاقہ کاغزئی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ کاغزئی میں امرود کے باغات سے مقامی نوجوان عبدالباقی شاہ ولد لباس خان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ پر لاش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ چھا?نی نے مقتول کے والد لباس خان ساکن کاغزئی کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے۔قتل کی اس واردات کا سراغ لگانے کیلئے پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے موقع سے اہم شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور وقوعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہیں تاہم فوری طور پر واقعہ کے اصل محرکات اور ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :